محترم اراکین  اور رفقاء جماعت :

ہم نے یہ بلاگ جماعت اسلامی  کے مذہبی تشخص کو فروغ دینے اور اس کا دفاع کرنے کے لئے شروع کیا ہے۔  ہمیں اس بات پر شدید تشویش ہے کہ غیر اسلامی، سیکولرسٹ اورموڈرنسٹ رجحانات  جماعت کی فکر میں بتدریج سرائیت  کررہے ہیں ۔اس عمل سے گزر کر کئی اسلامی جماعتیں قوم پرست اور لبرل  جماعتیں بن چکی ہیں، جس کی واضع مثال تیونس کی النہضہ پارٹی ہیں ۔ اللہ سبحانہ و تعالی کے فضل سے فی الوقت یہ رجحان جماعت میں گاہے گاہے ہی نظر آتا ہے اور ہماری جماعت کے رفقاء و اراکین کا سواد ِاعظم الحمدللّٰہ کٹر مذہبی عقائید و روایات پر پوری طرح کاربند ہے کیونکہ وہ مولانا مودودیؒ کی فکر سے استفادہ کرتا ہے اورمولانا مودودی ایک راسخ العقیدہ عالم دین اور 20ویں صدی کے متکلم اسلام تھے اور آپ نے پوری زندگی موڈرن ازم اور سیکیولر ازم  کے خلاف جدوجہد کرتے گزاری ۔

ہمیں امید ہے کہ آپ ہمارے بلاگ  پر تشریف لاتے رہیں  گے اور اپنی  آراء سے ہمیں مطلع کرتے رہیں گے

یہ بلاگ جس گروپ نے شروع کیا ہے وہ قاضی حسین احمد کی ایما پر 1992 میں قائم ہوا، ابتدا اسٹڈی سرکل سے ہوئی جس کی قیادت اس وقت کے ناظم اعلٰی محترم نے کی- اس کی صورت ایک  (think tank)کی ہے جس نے موجودہ دور کے فتنوں کی نشاندہی کی اور مغربی تہزیب یعنی سرمایہ داری کے خلاف ایک علمی محاذ قائم کیا اور اسکی اندرونی تنقید (internal critique) و اسکی علمی تخریب پر کام کیا – اور سرمایہ داری کے خلاف اسلامی علمی مواد فراہم کیا-

مغربی علوم کے بارے میں جاننے کیلئے ہماری دوسری ویب سائٹ  rejectingfreedomandprogress.com سے استفادہ کیجیے جبکہ یہ ویب سائٹ ہمارے جماعت کے معملات پر تبصروں سے متعلق ہے.

email to: info@fikremaududi.com


Warning: is_file(): open_basedir restriction in effect. File(/posts.php) is not within the allowed path(s): (C:/Inetpub/vhosts/fikremaududi.com\;C:\Windows\Temp\) in C:\inetpub\vhosts\fikremaududi.com\httpdocs\wp-content\plugins\themekit\includes\shortcodes\func-posts.php on line 16