پچھلے دنوں احباب جمعیت کا ایک کنونشن(Ahbab e Jamiat Karachi Konnect 2017) منعقد کیا گیا،یہ بات قابل ستائش ہے کہ غیر فعال احباب کو جمع کرنے اور پھر سے تحریک اسلامی کا حصہ بنانے کی بھرپور کوششیں کی جاتی ہیں ، یہ پروگرام اس سلسےکا اب تک کا منعقدہ  سب سے بڑا اجتماع ثابت ہوا۔

 کئی ماہ کی انتھک محنت رنگ لائی اور حاضری کے اہداف خاصی حد تک حاصل ہوتے نظر آئے-

  اس طرح کے پروگرامز کے بارے میں ہمارے کچھ تحفظات بھی ہیں وہ یہ کہ اس طرح کے  پروگرام میں دنیا اور دنیا کی کشش کے غالب رنگ کے بجائے ان محافل کے ذریعے فکر آخرت کی ترویج ہو۔ اس سلسے میں چیدہ چیدہ باتیں جو ہم نے محسوس کیں وہ یہ ہیں   ،

  • اس پوری تقریب میں دینی رنگ اورروحانیت نظرنہیں آرہی تھی ۔
  • مخلوط اجتماع کے ذریعہ دین کے ایک اہم شعائر کو مجروح کیا گیا، اس مخلوط ماحول کی موجودگی میں وہ ماحول نہیں پیدا ہو سکتا جو شرکاء میں فکر آخرت کو پروان چڑھائے –  
  • دنیا ہی کہ مختلف شعبہ جات میں کامیاب افراد کو انعامات دے کر ہم یہ باور کروا رہے تھے کہ ہمارا معیار بھی دنیا ہی کی ترقی ہے ۔
  • ٹھیک ہے کہ عوامی دباو کے تحت ہمیں بھی معاشرے کے غلط چلن کو سراہا نا پڑتا ہے ، جیسے ایدھی کو سراہنا ، لیکن کیا ضرورت تھی ہمیں اس تقریب میں اس شخص کی پزیرائی کی جائے جو شعائر اسلامی و فرائض کا بھی کھلا منکر تھا- اس کے علاوہ یحیٰ پولانی کو بھی  ایوارڈ دیا گیا  جو کہ کسی اچھی شہرت کا حامل نہیں ہے ، کیا آپ کے علم میں نہیں کہ جناب بشیر جمعہ صاحب کی فرم کابل میں اپنی خدمات طالبان سے برسر پیکار افواج کو فراہم کرتی ہے ، ہو سکتا ہے آپ اس سے عمومی صرف ِ نظر کریں لیکن ایسے فرد کو خصوصاً اسٹیج پر بلا کر سراہنا بھی کہاں کی دین داری ہے؟
  • ساکت تصاویر یعنی (still photography) کی اجازت ہمیں دین کی اشد ضرورت کیلئے دی گئی تھی ناکہ اسے بغیر کراہیت کے زندگی کا حصہ بنانے کی، اب ہمارے پروگرامز میں بھی تصاویر کی نما ؑش اور تصویر کشی کا وہ ہی انداز نظر آتا ہے جو دنیا کی کسی بھی عام تقریب میں دیکھا جا سکتا ہے ، کیا یہ ہماری تربیت کا حصہ نہیں ہونا چا ہیے یا ہم کسی (complex) کا شکار ہیں ؟

ہمیں جماعت اسلامی (Jamat e Islami)میں  اسلامی اقدارو   شعائر اسلامی کو فروغ دینا چاھیے اس لیے کہ ہماری دنیا و آخرت کی کامیابی کا دارومدار ہمارے اسی اسلامی تشخص میں ہے ۔


Warning: is_file(): open_basedir restriction in effect. File(/posts.php) is not within the allowed path(s): (C:/Inetpub/vhosts/fikremaududi.com\;C:\Windows\Temp\) in C:\inetpub\vhosts\fikremaududi.com\httpdocs\wp-content\plugins\themekit\includes\shortcodes\func-posts.php on line 16