• اپنی ۱۶تا ۲۲فروری کی اشاعت میں فرائیڈے اسپیشل نے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے اکابر علماء پر سنگین بہتان تراشی کی ہے ۔

فرائیڈے اسپیشل نے جمعیت علماء اسلام پر اپنی اشاعت میں جو جھوٹے الزام لگائے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔

  • “جمعیت علماء اسلام نے فریب کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے “صفحہ۲۶
  • حقیقت میں ترقیات اور منصوبہ بندی کا محکمہ جمعیت کے تصرف میں ہے (صفحہ۲۷)
  • مولانا عبدالواسع اس محکمہ کی لذتوں سے آشنا ہیں  – (صفحہ 27)(یعنی مولانا عبدالواسع ایک کرپٹ ،بے ایمان اور لالچی شخص ہیں ۔ایک جید عالم دین پر اس قسم کا بہتان باندھنے پر فرائیڈے اسپیشل کے مدیر کو آخرت میں جواب دینے کا کوئی احساس نہیں )
  • مولانا عبدالواسع نے محکمہ میں اپنے من پسند افسر کو تعینات کروا دیا ہے (صفحہ۲۷)
  • جمعیت علماء اسلام بلواسطہ بلوچستان حکومت کا حصہ ہے (صفحہ۱۶) اور حزب اختلاف پر بیٹھنا اس کا محض ایک سیاسی سوشہ ہے (صفحہ۲۹) یعنی جمعیت بددیانت اور دغا باز جماعت ہے ۔
  • جمعیت علماء اسلام نے اسلام میں انتقامی مزاج غالب ہے (صفحہ ۲۷)

اس تمام بہتان تراشی کو بالکل بلا شرعی ثبوت رکھا گیا-

  • فرائیڈے اسپیشل جمعیت علماء اسلام اور مولانا فضل الرحمٰن کا قدیم مخالف ہے اور دشمن سے پھیلائی گئی جمعیت کے خلاف ہر بہتان کو بلا تعامل مشتہر کرتا ہے ۔
  • جمعیت علماء اسلام علماء دیوبند کی نمائندہ جماعت اور جماعت اسلامی کی فطری سیاسی اور نظریاتی حلیف ہے آج جب ایم ایم اے کا مبارک اتحاد فروغ پارہاہے دشمنان دین کی یہ شدید خواہش ہے کہ جماعت اور جمعیت میں شکوک کو پھیلائیں ۔فرائیڈے اسپیشل انہی دشمنوں کی زبان بول رہاہے –
  • ایک طویل عرصے سے فرائیڈے اسپیشل پر لبرل مسلم قوم پرستانہ اور (modernist )  فکر غالب رہی ہے جید عالم دین مولانا عبدالواسع تو اس کو کرپٹ اور لالچی نظر آئے ہیں لیکن اس ہی  ۱۶تا۲۲فروری کے شمارہ میں فرائیڈے اسپیشل امریکی ایجنٹ اور پاکستان  میں اسلام کی صف اول کی دشمن عاصمہ جہانگیر  کی تعریفوں سے بھرا ہوا ہے (صفحہ۳۲،۳۳)
  • فرائیڈے اسپیشل طویل مدت سے دانستہ لبرل اور ( modernist) فکر کو اسلامی ادرشوں  میں لپیٹ کر جماعت اسلامی میں میٹھے زہر کے طور پر پھیلا رہاہے۔

فکر مودودیؒ بلاگ جماعت اسلامی کے کارکنوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ جماعت اسلامی پر زور ڈالیں کہ

  • فرائیڈے اسپیشل ، جمعیت علماء اسلام اور حضرت مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف دشمنان اسلام کے جھوٹے الزامات نہ پھیلائے-
  • فرائیڈے اسپیشل کی ادارتی ٹیم میں جلد از جلد تبدیلی لائے کیونکہ یہ جماعت میں ( modernism) کا بھیانک راستہ کھول رہا ہے –
  • جمعیت علماء اسلام سے تنظیمی اور نظریاتی روابط استوار کرنے کو اولیت دے اور جمعیت کے دشمنوں کو اپنا اوراسلام کا دشمن گردانے۔
  • ایم ایم اے کو جلد از جلد فعال بنانے کے لئے فوراً تحریک انصاف کی حکومت چھوڑے اور جمعیت پر زور دے کہ وہ مسلم لیگ کی حکومت سے فی الفور نکل جائے ۔

فکر مودودیؒ بلاگ


Warning: is_file(): open_basedir restriction in effect. File(/posts.php) is not within the allowed path(s): (C:/Inetpub/vhosts/fikremaududi.com\;C:\Windows\Temp\) in C:\inetpub\vhosts\fikremaududi.com\httpdocs\wp-content\plugins\themekit\includes\shortcodes\func-posts.php on line 16