فرائیڈٰے اسپیشل میں ہندو برادری کے تہوار میں الخدمت فائونڈیشن اور جماعت اسلامی کی صوبہ سندھ کی قیادت اور مرکزی نائب امیر کی شرکت اس بات کو ثابت کر رہی ہے کہ الخدمت فائونڈیشن ایک سیکولر ادارہ بنتا جا رہا ہے، جس کا مقصد مسلمانوں کے معاشرتی مسائل کا حل نہیں بلکہ ایک سیکولر اور لبرل معاشرے کا قیام اور فلاح و بہبود بن کر رہ گیا ہے، ہندوؤں کے مذہبی تہوار میں شرکت کا مقصد ان کے مذہب کو تقویت پہنچانا ان کی حوصلہ افزائی کرنا اور ہندوؤں کو ہندو ہی رہنے پر مطمئن کرنے کے علاوہ کوئی چیز نہیں، کیا ایک اسلامی مذہبی جماعت کے ذمہ داران کو ہندوؤں کو مسلمان کرنے کی فکر کرنی چاہئے یا ان کے تہوار میں شرکت کر کے انہیں جہنم میں جانے دینے پر مطمئن رکھنا چاہئے اور اس سے بھی آگے بڑھ کر انہیں تحفے تحائف پیش کرنے چاہیئں اور ان کی مذہبی تقاریب میں شرکت کرکے اپنے ایمان کا سودا کرنے اور دیگر عام مسلمانوں کو اس بات کی گنجائش پیدا کرنے کاموقع فراہم کرنا چاہئے کہ مسلم اور غیر مسلم تقاریب غیر اقداری ہیں، کیا اسلامی علمیت میں اس کی کوئی گنجائش موجود ہے،  جماعت اسلامی سیکیولرائزیشن کے اس عمل کے ذریعے کیا راسخ العقیدہ مسلمانوں کے دل جیتنا چاہتی ہے یا انھیں مذہبی جماعتوں سے اور زیادہ متنفر کرنا  چاہتی ہے۔

اسلام مسلمانوں کو اقلیتوں سے برتاؤ کا کیا حکم دیتاہے، اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کفار کی عبادت گاہوں پر جانے سے منع فرمایا ہے، اور کفار سے تعلقات کا واضح مقصد تبلیغ اسلام کے علاوہ کچھ نہیں، ہندوؤں سے برتاؤ کا سب سے اچھا طریقہ حضرت نظام الدین رحمة اللہ کا تھا جنہوں نے سینکڑوں ہندوؤں کو حلقہ بگوش اسلام کیا، جماعت اسلامی کی قیادت کو اس طریقہ کو اختیارکرنا چاہیے جس کے نتیجہ میں ہندوؤں کی زیادہ سے زیادہ تعداد مسلمان ہو، چہ جائکہ کہ وہ غیر مسلم رہ کر صرف جماعت اسلامی کو الیکشن میں کامیابی دلوادیں۔ ایک اسلامی صحافت کے علمبردار رسالے میں اس گمراہی کی پشت پناہی کا کیا جواز دیا جا سکتا ہے، سوائے اس کے کہ ہم اسلام میں ہندوؤں کے لئے کوئی گنجائش پیدا کرکے اسلام کا فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں یا ہندوؤں کا۔

 


Warning: is_file(): open_basedir restriction in effect. File(/posts.php) is not within the allowed path(s): (C:/Inetpub/vhosts/fikremaududi.com\;C:\Windows\Temp\) in C:\inetpub\vhosts\fikremaududi.com\httpdocs\wp-content\plugins\themekit\includes\shortcodes\func-posts.php on line 16