Asadullah Bhutto praising Tahir Ul Qadri & condemning Jehad PAT Conference.mp4 – (Play)

Asadullah bhutto declaring JI as liberal party.mp4 – (Play)

 

سندھ ورکرز کنوینشن سے پہلے اسد اللہ بھٹو صاحب کی پریس کو بریفنگ

اسد اللہ بھٹو لبرل ازم کے نئے نقیب- اسد اللہ بھٹو صاحب نے فرمایا

“جماعت اسلامی سندھ کا بہت بڑا یہ اجتماع اہم کردار ادا کرے گا سندھ میں سکون امن اور خوشحالی کا پیغام لائے گا –

اب یہاں پر سارے مرد و خواتین جمع ہوں گے ، ہم دنیا کو یہ دکھانا چاھتے ہیں کہ جماعت اسلامی ایک اسلامی ، جمہوری اور لبرل جماعت ہے جو مرد اور خواتین کو ساتھ لے کر چلنا چاھتی ہے”

فکر مودودی کا تبصرہ:

مولانا مودودی نے جماعت اسلامی کی قیادت کرتے ہوئے ساری عمر  لبرل ازم اور جدیدیت کے خلاف جدوجہد میں گزاری – آج مولانا اسد اللہ بھٹو صاحب اس بات کا برملا اعلان کر رہے ہیں کہ جماعت اسلامی ایک لبرل جماعت ہے

پاکستان عوامی تحریک کی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے فرمایا

“اسٹیج پر بیٹھے ہوے تمام قائدین حضرات اور سامعین کو دل کی گہرائیوں سے ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کی سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور حقیقت یہ ہے کہ ڈاکٹر صاحب جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ڈاکٹر صاحب کو میں نے قریب سے دیکھا ہے کی بصیرت اللہ کی دین ہے

میں اس تقریب میں ڈاکٹر صاحب کیلیے دعا گو ہوں کہ تعالی انکے ہمارے درمیان میں تا دیر قائیم رکھے اور جو کتابیں انہوں نے لکھی ہیں وہ ہمارے لیے رہنمائی کا باعث ہیں

میرے بھائیو اور بہنوں ، اس وقت دنیا میں سب سے بڑا چیلنج امن کا چیلنج ہے سب سے بڑا چیلینج یہ ہے کہکی ہاں پر انسانوں کو انسانییت کی بنیاد پر جمع ہو جائیں اور دہشت گردی کو ختم کر کے دم لیں

یہاں میں جماعت اسلامی کی طرف سے واضع اعلان کرتا ہوں کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی واسطہ نہیں ہے”

فکر مودودی کا تبصرہ:

ڈاکٹر طاہرالقادری جیسے گمراہ اور سیکیولر شخص جس کو خود اسکے اپنے مسلک کے علماء نے disown کر دیا اس شخص کو سالگرہ کی مبارکب باد دیتے ہوئے اس شخص کی تعریف میں زمین و آسمان کے قلابے ملانا اسلامی سیاست کو undermine کرنا ہے

بھٹو صاحب امن اور دہشت گردی کی اصطلاح کو تسلیم کرتے ہیں

انسانییت کو مذہب سے بالاتر سمجھ کر اس بنیاد پر تمام انسانوں کو جمع کرنا چاہتے ہیں

بھٹو صاھب کا یہ بیان جہاد کے خلاف کفار کا حلیف بننے پر جماعت اسلامی کی طرف سے اعلان سمجھا جاے گا-

 


Warning: is_file(): open_basedir restriction in effect. File(/posts.php) is not within the allowed path(s): (C:/Inetpub/vhosts/fikremaududi.com\;C:\Windows\Temp\) in C:\inetpub\vhosts\fikremaududi.com\httpdocs\wp-content\plugins\themekit\includes\shortcodes\func-posts.php on line 16