جماعت اسلامی پاکستان کی قیادت کے تواتر سے دیے گئے مندرجہ ذیل بیانات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جماعت اسلامی نے اپنے اس رول کو قبول کر لیا ہے جس میں
(1) امریکہ کی ایماء پر قائم ہونے والی کٹھ پتلی حکومت کو جائز ماننا ہے اور اشرف غنی ہی کو افغانستان کا واحد (stake holder) سمجھ کر اس سے مکالمہ کرنا ہے
(2) افغان طالبان کی جدوجہد کا نہ کوئی ذکر ہے اور نہ مستقبل کے خاکے میں افغان طالبان کیلیے افغانستان میں کوئی کردار، بلکہ ان تمام بیانات میں NATO کے خلاف برپا کامیاب تاریخی جہاد کہیں گم ہو گیا ہے
(3)دہشت گردی کے خلاف امریکی عنوانات (طالبان – القائدہ ۔ داعش – الشباب – بوکوحرام) کو اپنانے کے باعث نادانستگی میں دنیا بھر میں جاری استعمار کے خلاف عسکری مزاحمت کی پشتی بانی چھوڑ کر جماعت اسلامی اپنے مقصدِ وجود کو گم نہ کر بیٹھے-
ان بیانات کی ایک جھلک پیش خدمت ہے
پاک افغان جنگ کا فائدہ انڈیا اور اسرائیل کو ہو گا ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہر قیمت پر مزاکرات ہونے چاہییں ، جنگ سے دونوں ملکوں کے عوام متاثر ہوں گے” (سراج الحق -روزنامہ جسارت )
“اشرف غنی کو مودی کے ہاتھ میں نہیں کھیلنا چاہۓ ، پاکستان اور افغانستان دونوں اسلامی ممالک ہیں جن کے صدیوں سے برادرانہ تعلقات ہیں ،
دونوں ملکوں کو اپنے درمیان مسائل کو مل بیٹھ کر باہمی گفتگو شنید سے حل کرنا چاہۓ “
(سراج الحق- روزنامہ جسارت )
امریکہ اور بھارتی سازشوں اور جارحیت کے مقابلے کے لیے از سر نو قومی پالیسی اور افغانستان سے تعلقات کی بحالی کی حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی- (لیاقت بلوچ- روزنامہ جسارت)
غلط فہمیاں دور کرنا کابل اور اسلام آباد دونوں کیلیے بہتر ہے،اس چپقلش سے دونوں کو نقصان اور مخالفین کو فائدہ پہنچے گا، پاکستانی عوام چاہتے ہیں کہ دونوں برادر اسلامی ملک امن کی طرف بڑھیں (سراج الحق روزنامہ جسارت)
پاکستان اور افغانستان میں امن دونوں ممالک کے جان، مال عزت اور ترقی و روزگار کیلیے ناگزیر ہے، افغانستان کے حکمران جرات کا مظاہرہ کرتے ہوۓ امریکا اور بھارت کے شکنجے سے نکلیں اور پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیں- (لیاقت بلوچ روزنامہ جسارت)
خطے میں قیام امن کیلیے پاک افغان دوستی ناگزیر ہے، دونوں ممالک کو چاہئے کہ افہام و تفہیم سے اس قسم کے مسائل کا حل نکالیں ، جنھیں جنگوں سے نہیں بلکہ ایک دوسرے کو سننے سے ختم ہوتی ہیں۔ (سراج الحق – روزنامہ جسارت)
اقوام متحدہ نے گلبدین حکمت یار پر پابندیاں ختم کر دیں ، سابق افغان وزیر اعظم و عسکری رہنما کی افغان سیاست میں واپسی کی راہ ہموار ، اثاثے بحال ، سفری پابندیاں ختم، (روزنامہ جسارت)