ہوشیار! بلی تھیلے سے باہر آ گئی

“اسلام آباد ( آن لائن-جسارت 15 نومبر ) امریکا نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ناموس رسالت قانون ختم کیا جائے۔ جنیوا میں منعقدہ اجلاس میں عالمی ادارے یونیورسل پریوڈک رویوی (یو آر پی) کی رپورٹ پیش ہونے کے بعد امریکا کی نمائندگی کرنے والے جیز بریسٹن اسٹریسٹ نے کہاکہ ناموس رسالت کے قانون اور سزائیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں، اس قانون کو جتنی جلدی ہوسکے منسوخ کر کے نیا قانون نافذ کیا جانا چاہیے۔انہوں نے سفارش کی کہ پاکستانی حکومت ختم نبوت کے معاملے میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تفتیش کرے اور سیکورٹی ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں”

یہ بات دنیا میں اب ہر وقت ہر فورم  پر اٹھائی جا رہی ہے ، اب آپ کے قانون توہین رسالت کو کوئی بھی برداشت نہیں کرے گا، جب کہ یہ آپ کے ایمان و یقین کا معاملہ ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ پارلیمان کے اندر بھی اور پارلیمان کے باہر،  ممبر و محراب سے بھی اور اسلامی سیاسی جماعتیں و اسلامی اصلاحی اکابرین اپنے اپنے دائرہ کار میں  اس کے دفاع کے لیےہمہ وقت مستعد ہوں-  اس سلسلے میں تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا احتجاج نہایت بروقت مفید اور دور رس اثرات کا حامل ہو گا، ان شاءاللہ –

جماعت اسلامی کو بھی اس سلسلے میں اپنا حصہ ڈالنے کی اشد ضرورت ہے ، جماعت اسلامی ملک کی واحد غیر فرقہ وارانہ غیر مسلکی اسلامی انقلابی جماعت ہے جو سب اسلامی گروہوں  کے رابطے کی جماعت ہے، اس کا کام ہی سب اسلامی سیاسی و غیر سیاسی گروہوں کو جمع کرنا ، راستہ دکھانا ، منظم کرنا اور دین کی سر بلندی کے لیے چلانا اور قربانی دینے پر آمادہ کرنا ہے، باقی تمام گروہ یہ کام نہیں کر سکتے، اس لیے نہیں کہ وہ مخلص نہیں ، بلکہ اس لیے کہ کہیں ان کے پیش نظر مسلکی رکاوٹیں ہوں گی اور کہیں وہ نظاماتی کشمش کو ہی سرے سے نہیں سمجھ سکیں گے، اور کہیں وہ حکومتی یا ریاستی دباو یا حکومتی و ریاستی “قربت” کی وجہ سے اپنی تحریک سے دستبردار ہوتے رہیں گے- 

ہم، اسلامی انقلابی تحریک اور جماعت ہونے کے ناطے نظاماتی کشمش کے مواقع ڈھونڈتے ہیں  ، ایسے مواقع جو اسلامی جذباتیت پر مبنی کسی تحریک کو عوامی تحریک میں تبدیل کر سکٰں اور ان اسلامی عوامی تحریکات کو بڑھاوا دے کر سرمایہ دارانہ رائیج الوقت معاشرت و سیاست کے متوازی ایک قابل قدرchallenge بن سکیں، جو ہو بھی ریاست کے ڈھانچے کے اندر! جیسے تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وصلم کا دھرنہ جسے ، عدالتی حکم کے باوجود ختم کروانا ،ریاست کے لیےمشکل بن گیا ہے- 

اس ضمن میں ہم پھر اپنے اس مطالبے کو دہرایں گے کہ جماعت اسلامی کو فی الفور تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عملی تعاون شروع کردینا چاھیۓ اور انہٰں کسی بھی قیمت پر ایم ایم اے کا حصہ بنانے کی  بھر پور کوشش کرنی چاھیے-


Warning: is_file(): open_basedir restriction in effect. File(/posts.php) is not within the allowed path(s): (C:/Inetpub/vhosts/fikremaududi.com\;C:\Windows\Temp\) in C:\inetpub\vhosts\fikremaududi.com\httpdocs\wp-content\plugins\themekit\includes\shortcodes\func-posts.php on line 16