لاہور: جے آئی یوتھ کے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے کارکنان لیاقت بلوچ کو کاغذات نامزدگی جمع کرا رہے ہیں (جسارت مئی 16) 

جماعت اسلامی یوتھ ، جماعت اسلامی کی اپنی ہی ایک ایسی ذیلی تنظیم ہے جس کے نام کے ساتھ بھی جے آئی کا لاحقہ لگا ہے یعنی جماعت اسلامی خواتین ، اسی طرح جماعت اسلامی یوتھ- 

یہ بات اب تسلسل سے کہی جا رہی ہے کہ 2018 کے الیکشن میں جماعت اسلامی 50% نشستوں پر نوجوان کھڑے کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے تو اس منصوبہ 2018 کے تناظر میں ہم جان سکتے ہیں کہ نوجوانوں کی اگلے الیکشن میں ہمارے پلیٹ فارم سے بھرپور نمائندگی کا امکان ہے- 

پہلی بات یہ کہ ہمارے یہاں کب خود کو ذمہ داریوں کیلئے پیش کرنے کی روایت تھی؟ ہم جانتے ہیں کہ عہدوں کی خواہش رکھنا کتنا بڑا فساد ہے اور یہاں تو باقاعدہ عہدوں کیلئے انٹرا پارٹی الیکشن منعقد کئے جا رہے ہیں- یہ سب کچھ ہماری اسلامی روایات کے برخلاف ہے اور یہیں سے شخصی جاہ پرستی شروع ہوتی ہے اور اقتدار کی طلب اور اس کے لئے رجحانات کا راستہ کھلتا ہے – 

یہ نوجوان جنہیں آپ 2018 میں الیکشن کے میدان میں اتارنا چاہ رہے ہیں اگر یہ ہماری اپنی تحریکی صفوں سے نکالیں جائیں تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ کل کو یہ نوجوان  نہ تو ان مسائل کا شکار ہوں گے جن کا شکار یہ غیر تربیت یافتہ گروہ ہو گا جو انٹرا پارٹی الیکشن کی رسہ کشی جیت کر یہاں تک پہنچا ہو گا- 

یہ سب کھڑاگ ایک سیکولر پارٹی میں چل سکتا ہے جس میں حب جاہ اور عہدوں کیلئے لالچ کوئی معیوب بات نہیں لیکن ایک ایسی تنظیم جس کے قیام کا مقصد ہی اللہ کے نظام کا قیام کے ذریعے رضا الہی کا حصول ہو وہ کیونکر اپنے لوگوں کو اپنی ذات کیلئے عہدوں کی ریس میں الجھا سکتی ہے- 


Warning: is_file(): open_basedir restriction in effect. File(/posts.php) is not within the allowed path(s): (C:/Inetpub/vhosts/fikremaududi.com\;C:\Windows\Temp\) in C:\inetpub\vhosts\fikremaududi.com\httpdocs\wp-content\plugins\themekit\includes\shortcodes\func-posts.php on line 16