فرائڈے اسپیشل کے مارچ 2017 کے شمارے میں “فاٹا اصلاحات کے لئے جماعت اسلامی کا دھرنا” کے عنوان سے مضمون شایع ہوا ہے – اس مضمون میں بتایا گیا ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے گورنر کے پی کے نے ملاقات کی اور یقین دہانی کروائی کہ ” وفاق جماعت اسلامی کے مجوزہ مارچ 12 کے دھرنے سے پہلے پہلے فاٹا اصلاحات کے پیکج کو منظور کر دے گا”

“فاٹا اصلاحات کیلیے قبائلی عوام اور مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے حکومت پر دباو کا نتیجہ ہے کہ وفاق نہ چاھتے ہوئے بھی فاٹا اصلاحات کا کڑوا گھونٹ پینے کی یقین دہانی کروا رہا ہے” 

“اس حقیقت سے شاید کسی کو بھی اختلاف نہ ہو کہ ماضی میں سواے ANP کے کوئی بھی کھل کر فاٹا کے کے پی کے کے انضمام کے حق میں نہیں تھا” 

فکر مودودی بلاگ پر ہم نے اس سے پہلے ایک مضمون بعنوان ” کیا جماعت اسلامی امریکہ کی اس جنگ میں اس کے نظریاتی اتحادی بن چکی ہے؟ ” تحریر کیا تھا- اس مضمون میں یہ بات واضح کی گئی تھی کہ “اس وقت مغرب اپنی سماجی تنظیموں کے ذریعے اس خطے کی ہیئت تبدیل کروانا چاہتا ہے تاکہ اس خطے کے عوام کے اندر سے اسلام پسندی ، روایت پسندی، پردہ ، سادگی ، حیا اور جہاد کی خوٗ سمیت ہر قابل تعریف و تقلید صفت کو نکال دیا جائے” 

“افسوس یہ ہے کہ استعمار و مقتدرہ کی قبائل کی اسلام پسندی کے خلاف اس حالیہ چال میں جماعت اسلامی اور ANP ان کی پشتی بان ہیں “ 

فرائڈے اسپیشل کی اس ریپورٹ میں جن عوامل کا ذکر ہے جو فاٹا کے انضمام کیلیے حکومت پر دباو ڈال رہے ہیں ان میں سر فہرست فاٹا کے نوجوان ، مغرب زدہ NGOs، اور ANP ہیں ، اب کسی کیلیے یہ اندازہ مشکل نہیں ہونا چاھیے کہ اس مہم کے پیچھے اسلام دشمن عزائم ہی کار فرما ہیں تو کم از کم جماعت اسلامی کو front foot پر آکر اس کے حق میں دھرنے دینے کے بجائے ایسی خاموش کوششیں کرنی چاھیں جو اس کی راہ میں رکاوٹ بنیں ، نا کہ ایک اسلام دشمن مہم جوئی کا محض اس لئے ساتھ دیا جائے کہ یہ popular demand ہے , 

 ہماری تمام حکومتوں کو FCR قوانین میں ظلم اس لئے نظر آ رہا ہے کہ پہلے روس کے خلاف افغان جہاد اور پھر امریکہ کے افغانستان کے حملے کے بعد سے پیدا شدہ حالات میں قبائلی علاقوں میں علماء کا اثر رسوخ بڑھا ہے اور خوانین و ملک کی جگہ اب علماء کی عمل داری قائیم ہوئی ہے- علماء کی عمل داری کو بھلا ANP اور مغرب نواز NGOs کیونکر ہضم کر سکتی ہیں ، لیکن افسوس اس پر ہے کہ جماعت اسلامی بھی ANP اور مغرب زدہ NGOs کی آواز میں آواز ملا رہی ہے اور ان اسلام دشمن قوتوں کی علماء و اسلام بیزار سوچ کا ادراک نہیں کر پا رہی ہے-


Warning: is_file(): open_basedir restriction in effect. File(/posts.php) is not within the allowed path(s): (C:/Inetpub/vhosts/fikremaududi.com\;C:\Windows\Temp\) in C:\inetpub\vhosts\fikremaududi.com\httpdocs\wp-content\plugins\themekit\includes\shortcodes\func-posts.php on line 16