١٤ اگست کو پوری ملک میں یوم آزادی منایا جاتا ہے، ظاہر سی بات ہے کہ ایک قومی ریاست کے لئے اس طرح کی تقریبات کے ذریعہ قومی جزبات کو عوام الناس کے دلوں میں اتارنا بہت آسان بلکہ بہت ضروری ہوتا ہے، مگر افسوس ناک صورت حال یہ ہے کہ اسلامی جماعتیں اور اب تو علوم اسلامی کے مدارس بھی اس طرح کی تقریبات بڑی شان و شوکت منانے لگے ہیں، مگر جماعت اسلامی نے تو ان تقریبات کو مستقل اپنی پالیسی کا حصہ بنا لیا ہے، جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں باقاعدہ پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے شرکت کی اور باقاعدہ قومی ترانہ پڑھا گیا، اس طرح پورے ملک میںجماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت کے تحت پرچم کشائی کی گئی ہزاروں روپے مالیت کے کیک کاٹے گئے ، آتش بازی کے مظاہرے کئے گئے اور قومی ترانے پڑھے گئے، مولانا مودودی رحمہ اللہ نے مسئلہ قومیت کی تحریر میں جس قوم پرستی کے خدشہ کا اظہار کیا تھا انہی کی جماعت اس مسلم قوم پرستانہ تحریک  کومہمز دے رہی ہے،اور خالص مسلم قوم پرست جماعت کی صورت اختیار کرتی چلی جا رہی ہے،اس کے نتیجے میں جماعت کے کارکنان کے دلوں میں اسلام سے وابستگی اورلگائو کم ہوتا جارہاہے،جس سے جماعت اسلامی کی قیادت مستقل سہو نظرکئے ہوئے ہیں،جماعت اسلامی اور مسلم قومپرست جماعت میں کوئی فرق نہیں رہ گیا۔۔۔اس کا سب سے بڑا نقصان جماعت اسلامی کو افرادی قوت میں کمی کی صورت میں ہو رہاہے،ظاہر سے بات ہے کہ جب ایک اسلامی جماعت اسلام کی دعوت کے بجائے قومی ترقی اور استحکام کی دعوت دے گی تو یہ عوام الناس کے دل اور دماغ کو متاثر نہیں کرے گی بلکہ موجودہ کارکنان کے دلوں سے بھی للہیت کو ختم کر کے ایک قوم پرست انفرادیت میں تبدیل کردے گی جس کا نتیجہ اسلامی اجتماعیت کی موت ہو گا۔۔۔۔۔۔جو ہمیں کسی صور ت قبول نہیں۔

ان تازہ خدائوں میں وطن سب سے بڑا ہے

جو  پیرہن ہے اس کا وہ مذہب کا کفن ہ ے


Warning: is_file(): open_basedir restriction in effect. File(/posts.php) is not within the allowed path(s): (C:/Inetpub/vhosts/fikremaududi.com\;C:\Windows\Temp\) in C:\inetpub\vhosts\fikremaududi.com\httpdocs\wp-content\plugins\themekit\includes\shortcodes\func-posts.php on line 16