روزنامہ جسارت کی خبروں کے مطابق جماعت اسلامی یوتھ کے انٹرا پارٹی الیکشن کے بعد جیتنے والوں کی حلف برادریوں کی تقریبات پنجاب کے مختلف شہروں میں منعقد ہوئی – جسارت نے ملتان اور لاہور کے حوالے سے ان تقاریب کی مختصر خبریں شائع کی ہیں –  (جون 2017)

ہم اس بلاگ میں پہلے بھی اس طرف نشاندہی کر چکے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد جماعت اسلامی میں ایک نئے دور کے آغاز کا پیش خیمہ ہو گا جو ہماری سیاست میں سیکولر رجحانات کو فروغ دے گا – یوں محسوس ہوتا ہے جیسے نہایت خاموشی لیکن سبک رفتاری سے اس سفر کو عجلت میں طے کیا جا رہا ہے- 

انٹرا پارٹی الیکشن کا مطلب اپنے آپ کو کسی پوزیشن کی نمایندگی کیلئے پیش کرنا اور پھر اس کے لئے مہم چلانا ہے کہ “میں ہی جماعت اسلامی یوتھ کی فلاں فلاں  پوزیشن کیلئے اہل ترین فرد ہوں” 

یہ بات اسلامی شعائر ، اسلامی روایات اور تقوی کے ادنی ترین معیار پر بھی پوری نہیں اترتی اور نہ ہی جماعت میں کبھی ایسا کوئی رجحان پنپنے دیا گیا ہے ، ہمارے دستور کی دفعہ 14  کی شق نمبر 1 کے مطابق کسی بھی سطح کی شوری کے انتخاب میں مندرجہ اوصاف کو مد نظر رکھا جائے گا – 

“یہ کہ نہ وہ مجلس کی رکنیت کا خود امیدوار ہو اور نہ اس سے کوئی ایسی بات کا ظہور میں آئی ہو جو یہ پتہ دیتی ہو کہ وہ رکنیت کا خواہش مند یا اس کیلئے کوشاں ہے- ” 

انٹرا پارٹی الیکشن تو یکسر دستور کی اس شق سے متصادم ہے تو پھر کیا اب اس نئے رجحان کو دستور میں بھی جگہ دی جائے گی؟ 


Warning: is_file(): open_basedir restriction in effect. File(/posts.php) is not within the allowed path(s): (C:/Inetpub/vhosts/fikremaududi.com\;C:\Windows\Temp\) in C:\inetpub\vhosts\fikremaududi.com\httpdocs\wp-content\plugins\themekit\includes\shortcodes\func-posts.php on line 16