مغرب نے عالم اسلام میں معاشرتی بے راہ روی پھیلانے کے لیے مربوط منصوبہ بندی کی ہوئی ہے، اس منصوبہ میں اسلامی معاشروں میں مغربی تعلیمی نظام کے ذریعے بگاڑ پیدا کرنے پر خاصہ زور ہے اسی لیے مغربی این جی اوز نے پاکستان جیسے ممالک کے لیے تعلیم کے شعبے میں خطیر رقوم مختص کی ہیں-

اس گھناونی اور خطرناک سازش کا ادراک، اس کے نتیجے میں معاشرتی بگاڑ کا شعور اور پھر اس کے سددباب کی منصوبہ بندی، جماعت اسلامی جیسی انقلابی جماعت کے لیے زندگی موت کا  مسئلہ ہونا چاہیے، کیونکہ مغربی تہذیب کی یلغار کی ضرب  براہ راست ہمارے بانی مولانا مرحوم رحمہ اللہ کے دو اجتہادات پر لگ رہی ہے- ان دو اجتہادات کے مطابق مغرب جاہلیت خالصہ ہے اور اسلام مکمل نظام حیات ہے-

پر افسوس جماعت اسلامی اس مغربی تعلیمی نظام کی سازش کے خلاف کوئی توانا آواز بن سکی اورنہ کوئی  مربوط منصوبہ نہیں بنا سکی-

  • جماعت اسلامی کے پی کے میں پانچ سال تک اس پی ٹی آئی کی حلیف رہی جو کھلم کھلا ان سازشی این جی اوز کے ساتھ مل کر تعلمی پالیسی مرتب کرتی رہی ہے-
  • جماعت اسلامی کے اپنے تعلیمی نصاب مرتب کرنے والے موقر ادارے “آفاق” کی چشم کشا  رپورٹ کے مطابق ان این جی اوز کی بھیانک تباہ کاریاں  روح فرسا اور دل دہلا دینے والی ہیں- (یہ رپورٹ ہر خاص و عام کے لیے دستیاب ہے)، یہ رپورٹ تو منصورہ میں موجود جماعت کے پالیسی سازوں کی براہ راست پہنچ میں ہے لیکن اس پر کیا کام ہوا ہے؟ ہمیں تو  کرپشن بجلی مہنگائی پر احتجاج  کے علاوہ کچھ سنائی ہی نہیں دیتا ہے-
  • کے پی کے سمیت پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں یہ این جی اوز بجٹ فراہم کرنے کے عوض اپنا من مانا الحاد پر مبنی زہر آلودہ ںصاب تعلیمی  ںظام کا جز بنانے میں کامیاب رہی ہیں-
  • تعلیمی نظام میں سرایت کرنے (infiltration) کی سہولت آئین میں اٹھارویں ترمیم نے فراہم کر دی ہے اور اب دشمن آپ کے تعلمی نصاب کو جس علاقے میں جیسے چاہیں کسی بھی رشوت خور خائن افسر کی مٹھی گرم کر کے باآسانی کوئی بھی من چاہی تبدیلی کر سکتا ہے-
  • ایک الزام کے مطابق ، کے پی کے میں بنیادی تعلیم کے محکمے( elementary & secondary education department) کا نشان logo     دنیا کی شیطان صفت ہم جنس پرستوں کی تنظیم کے جھنڈے سے لیا گیا ہے-

اس ضمن میں، پچھلے دنوں جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ صاحب کا یہ بیان پریشان کن  ہے-

“لاہور ( نمائندہ جسارت ) جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ غیر ملکی این جی اوز ہمارے تعلیمی نظام ، تہذیب و ثقافت پر قدغن لگارہی ہیں جبکہ ہماری حکومتیں تعلیم کے نام پر غیرملکی ایجنڈے پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں – لیاقت بلوچ نے کہاکہ یوکس(Ukus)، یوایس ایڈ کے نام پر مختلف کنسورشیئم ہمارے نظام تعلیم کو کھوکھلا کر رہی ہیں حالانکہ ان کے پیچھے ان کا مخصوص ایجنڈا ہے “

اس سازش کے خلاف جماعت اسلامی کو بیانات سے بڑھ کربہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے- خدارا اپنی ذمہ داری کو محسوس کیجیے اور اپنی اسلامی معاشرت کو بچانے کی فکر کیجیے- جماعت کی منشور کمیٹی کو ایم ایم اے کے منشور میں این جی اوز کو نکیل ڈالنے اور اپنے تعلیمی نظام کو بچانے سے متعلق پروگرام کو  لازما شامل کرنا چاہیے-
  


Warning: is_file(): open_basedir restriction in effect. File(/posts.php) is not within the allowed path(s): (C:/Inetpub/vhosts/fikremaududi.com\;C:\Windows\Temp\) in C:\inetpub\vhosts\fikremaududi.com\httpdocs\wp-content\plugins\themekit\includes\shortcodes\func-posts.php on line 16