ستمبر کے مہینہ میں جماعت اسلامی کراچی نے جو علما کنونشن منعقد کیا الحمدللہ بہت کامیاب رہا، اس کی بنیاد پر مخلصین دین کے حلقوں میں پیش رفت کے مواقع میسر آ سکتے ہیں ۔ اس ضمن میں چند تجاویز حسب ذیل ہیں۔

  • جن علما نے اس کنونشن میں شرکت کی ان سے جمعیت اتحاد علما مستقل ربط رکھنے کے لیے ان کو اپنی تنظیمی سرگرمیوں میں مستقلاً شامل کرے اور ان کو اپنے شورائی نظام سے منسلک کرے۔
  • جن اسلامی جماعتوں نے کنونشن میں شرکت کی ان کے رہ نماؤں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل کی جائے جو ایک مجلس عاملہ(working committee)  کے طور پر کام کرے اور جس کا سیکریٹریٹ جمعیت اتحاد علما  فراہم کر ے۔
  • اس کمیٹی کا کام اس میں شامل جماعتوں کے کام میں تطبیق اور تعاون پیدا کرنا ہو بالخصوص

      دعوت دین کی توسیع

  • مساجد اور مدارس کا قانونی اور ادارتی دفاع
  • سرکاری اداروں سے مشترکہ رابط اور مکالمہ
  • مسلکی اختلافات کو رفع کرنے کی جدوجہد
  • کمیٹی ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے قلیل المدت پروگرام اور اس پروگرام کے ضمن میں اقدامات متعین کرے۔

اس کی ایک صورت ایسی ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل ہو سکتی ہے جو جماعت کے علما کنونشن میں منظور شدہ قرارد داد کی بتدریج تنفیذ کے لیے جدوجہد مرتب کریں۔

ہر تین مہینہ میں متحدہ علما کنونشن منعقد کیا جائے جو کمیٹی کے کام کا جائزہ لے اور آیندہ کے تین ماہ کے لیے اقدامی اہداف مقرر کرے۔

ابتداءً حیدرآباد، لاہور، ملتان، پشاور اور دیر میں اس نوعیت کی ادارتی صف بندی مرتب کی جائے۔

اس نوعیت سے 2018 کے انتخابات میں ملک گیر اسلامی اتحاد قائم کرنے کے لیے غیرسیاسی اسلامی جماعتوں کو انتخابی عمل میں شریک کرنے، شورائی دائرہ کو وسیع کرنے اور ایک خالص اسلامی منشوری تشخص کی بنیاد پر انتخابات میں حصہ لینے کے عمل کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اس راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔


Warning: is_file(): open_basedir restriction in effect. File(/posts.php) is not within the allowed path(s): (C:/Inetpub/vhosts/fikremaududi.com\;C:\Windows\Temp\) in C:\inetpub\vhosts\fikremaududi.com\httpdocs\wp-content\plugins\themekit\includes\shortcodes\func-posts.php on line 16