- فاٹا کی دستوری تبدیلی کے ضمن میں جمعیت علماء اسلام کا موقف درست ہے ۔
- جمعیت علماء اسلام نے فاٹا کو ایک الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
- تمام سیکولر جماعتیں ،مسلم لیگ،پیپلزپارٹی ،تحریک انصاف ،اے این پی فاٹا پر سرمایہ دارانہ اقتدار مسلط کرنا چاہتی ہیں۔
- جمعیت علماء اسلام فاٹا کی اسلامی حکومتی ڈھانچہ اور روایات کا تحفظ کررہی ہے ۔
- ہمیں جمعیت علماء اسلام کا بھر پور ساتھ دینا چاہئے اور اس کے ساتھ مل کر فاٹا میں نفاذ شریعت اور قیام صوبہ کے لئے ریفرنڈم (referendum) کا مطالبہ کرنا چاہئے۔
- ایم ایم اے کے 2018ء کے انتخابی منشور میں ہمیں یہ وعدہ کرنا چاہئے کہ ہم پارلیمنٹ میں فاٹا میں ایک ایسے ریفرنڈم (referendum) کے انعقاد کے لئے جدوجہد کریں گے جس میں نفاذ شریعت اور علیحدہ صوبہ کے قیام کے لئے استصواب رائے کرانی چاہئے ۔
- جمعیت علماء اسلام ،جماعت اسلامی کی فطری حلیف ہے کیونکہ جمعیت علماء اسلام دیوبند کی نمائندہ جماعت ہے اور ہم علماء کے خادم ہیں۔
- سیکولر جماعتیں ہمیں جمعیت علماء اسلام سے لڑوانا چاہتی ہیں تاکہ ایم ایم اے ٹوٹ جائے اور اسلامی جماعتوں میں وسیع تر اتحاد قائم نہ ہوسکے ۔
- ہمیں اس کوشش کو ناکام بنانے کے لئے فاٹا کے معاملہ میں اپنے موقف سے فی الفور اور مکمل رجوع کرکے جمعیت علماء اسلام کا بھر پور ساتھ دینا چاہئے ۔
- جماعت اسلامی ایک اسلامی انقلابی جماعت ہے , اسی لیے ہم سرمایہ دارانہ عدل کے قیام کے لئے جدوجہد نہیں کررہے بلکہ نفاذ شریعت اور غلبہ دین کے لئے تمام سیکولر قوتوں سے برسرپیکار ہیں ۔
- ہمیں فی الفور تحریک انصاف کی صوبائی حکومت سے علیحدگی اختیار کرلینی چاہئے اور جمعیت علماء اسلام سے مطالبہ کرنا چاہئے کہ وہ مسلم لیگ کی حکومت چھوڑ دے ۔
Warning: is_file(): open_basedir restriction in effect. File(/posts.php) is not within the allowed path(s): (C:/Inetpub/vhosts/fikremaududi.com\;C:\Windows\Temp\) in C:\inetpub\vhosts\fikremaududi.com\httpdocs\wp-content\plugins\themekit\includes\shortcodes\func-posts.php on line 16