• یہ ایک مسلم حقیقت ہے کہ طاہر القادری امریکی اور یورپی استعمار کے حمایتی ہیں وہ جدیدیت ( modernism ) کے داعی ہیں اور ملک کی بیشتر راسخ العقیدہ جماعتیں ان کے گمراہ ہونے پر متفق ہیں۔
  • طاہر القادری نے بیشتر دہریہ جماعتوں کو جمع کرلیا ہے اور گو کہ انہوں نے تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے اسلام آباد کے دھرنے میں ساتھ نہ دیا لیکن اب اس  ایشو کو  ​exploit کرکے بریلوی حلقوں میں انتشار پیدا کرنے کی بھرپور مہم چلارہے ہیں ۔
  •  دہریہ (secular)  اور استعماری قوتوں کی یہ کوشش ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں ایم ایم اے کی امتیازی نظریاتی اسلامی حیثیت مبہم ہوجائے اور اسلامی جماعتیں ایک سیکولر ایجنڈہ پر دہریہ جماعتوں کے اتحاد میں ضم ہوجائیں ۔
  •  دشمن کی اس چال کو ناکام بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ایم ایم اے کسی ایسی حکومت مخالف تحریک میں شریک نہ ہو جس کا مقصد سرمایہ دارانہ عدل کا قیام اور سرمایہ دارانہ نظام قانون کا استحکام ہو۔
  •  ہم صرف حکومت کے مخالف نہیں تمام سیکولر جماعتوں سے نبردآزما ہیں اور تمام سیکولر جماعتیں امریکی استعمار کی آلہ کار اور اسلام دشمن ہیں۔
  •  اگر اسلامی جماعتیں اپنا انفرادی اسلامی نظریاتی تشخص قائم نہ رکھ سکیں،  اگر وہ آپس میں بٹ گئیں اور دہریہ سیاسی اتحاد وں کا حصہ بن گئیں اور دہریہ احتجاجی تحاریک  میں شامل ہوگئیں ، اور اگر ان کا انتخابی ایجنڈہ خالصتاً اسلامی نہ ہوا تو خدانخواستہ ایم ایم اے کی کارکردگی مایوس کن ہوگی اور انتخابات کے بعد اسلامی قوت منتشر ہوجائے گی اور مختلف اسلامی جماعتیں مختلف سیکولر (دہریہ) جماعتوں کی بی ٹیم بن کر  بے بس اور لاچار ہوجائینگی ۔
  •  لہذا ہم جماعت کے کارکنوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ جماعت کی قیادت پر زور دے کہ!
  •  لیاقت بلوچ طاہر القادری کی قائم کردہ احتجاجی تنظیمی کمیٹی سے فی الفور علیحدہ ہوجائیں۔
  •  جماعت اسلامی طاہر القادری  کی احتجاجی تحریک میں کسی قسم کا کوئی حصہ نہ بنے ۔
  •  جماعت اسلامی طاہر القادری کے اردگرد جمع ہونے والی اسلامی جماعتوں پر واضح کرے کہ طاہر القادری امریکی اور یورپی استعمار  کا ایجنٹ ہے وہ   محض اس ایشو کو ​exploit کرکے دہریہ نظام اقتدار میں شامل ہوکر اپنے استعماری آقاؤں کی خدمت کرنا چاہتا ہے ۔
  •  لہذاتمام اسلامی جماعتوں کو طاہر القادری کی تحریک سے فوراً علیحدہ ہونا چاہئے ۔
  •  جماعت اسلامی اس بات کی بھر پور کوشش کرے کہ زیادہ سے زیادہ اسلامی جماعتیں ایم ایم اے میں شریک ہوں اور ایم ایم اے خالصتاً اسلامی ایجنڈہ پر 2018ء کے انتخابات اسلامی نظریاتی حیثیت سے لڑے ۔
  •  ہمارے ہرکارکن اور ہرقائد پر یہ بات واضح ہوناچاہئے کہ سرمایہ دارانہ عدل کے قیام کی کوئی جستجو تحفظ دین اورغلبہ دین کی جدوجہد کو آگے نہیں بڑھا سکتی۔

Warning: is_file(): open_basedir restriction in effect. File(/posts.php) is not within the allowed path(s): (C:/Inetpub/vhosts/fikremaududi.com\;C:\Windows\Temp\) in C:\inetpub\vhosts\fikremaududi.com\httpdocs\wp-content\plugins\themekit\includes\shortcodes\func-posts.php on line 16