متحدہ مجلس عمل کو بحال کرنے کیلئے منعقدہ سربراہ اجلاس میں اسلامی جماعتوں کے اتحاد کی بحالی پر اصولی اتفاق ہو گیا اور اب ایک کمیٹی سفارشات مرتب کر رہی ہےجو سربراہان کے9 نومبر کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی- 

اس سلسلے میں کچھ اہم نکات ذہن میں تازہ کرنا بہت ضروری ہیں ، 

  • اسلامی گروہوں کا اتحاد اسلامی نظام کے غلبے کی جدوجہد کا اہم ترین جز ہے، یہ محض انتخابی اتحاد نہیں ہونا چاھیے، بلکہ یہ اتحاد اسلامی سیاسی و غیر سیاسی اصلاحی گروہوں کا ایک مستقل پلیٹ فارم بن جائے- 
  • یہ اتحاد اس وقت تک موثر نہیں ہو سکتا جب تک یہ تمام اسلامی سیاسی و غیر سیاسی اسلامی گروہوں (تبلیغی جماعت ، دعوت اسلامی ، صوفیا کے گروہ ، علماء مدارس وغیرہ) کو اپنے دائرے میں نہیں لے آتا- 
  • اس اتحاد کا ایک اہم مقصد ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت کو ختم کرنا ہے تو یہ ضروری ہو گا اس میں تمام مسلکی گروہوں کو شامل کیا جائے- اس سلسلے میں لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تحریک ، تحریک حرمت رسول ، سپاہ صحابہ وغیرہ پر خصوصی محنت و ایثار کی ضرورت ہے چاھے اتحاد کی دیگر جماعتوں کو اس کام کرنے کیلئے کتنی ہی قربانی کیوں نا دینی پڑے
  • اس اتحاد کو روز اوّل سے مساجد اور منبر و محراب کے موثر استعمال سے اپنا معاشرتی نفوذ بڑھانے کو اپنا ہدف بنانا چاھئے تاکہ مساجد معاشرے میں ایک متوازی نظام (parallel system) کی تعمیر کر سکیں ، فتاوٰی اور اسلامی پنچایت (قضاء کا نظام ) قائم کیا جائے اور عوام کا ان تک رجوع ہو چاھے انصاف کے حصول کے لیئے یا شرعی یا معاشرتی و معاشی و تعلیمی و خانگی مسائل ہوں- 
  • اتحاد اس چیز کا بھی فیصلہ کرے کہ سیکولر جماعتوں (مسلم لیگ، پی ٹی آئی وغیرہ) کے ساتھ کسی بھی قسم کی سیٹ ایڈجسمنٹ یا اتحاد وغیرہ نہ کیا جائے تاکہ اسلامی تشخص مجروح نہ ہو- 

اسلامی اتحاد پورے پاکستان خصوصاً  پنجاب میں مسلم لیگ کی اسلام دشمنی کو عیاں کرنے کی بنیاد پر ایک ہمہ گیر تحریک چلائے،یہ تحریک ٢٠١٨ء کی انتخابی مہم کا مرکز او رمحور ہو گی۔

اس کے دو مقاصد ہوں گے:

۱-  کروڑوں مخلصین دین کو مسلم لیگ کی صفوں سے نکالنا اور انہیں اسلامی حلقوں، گروہوں اور جماعتوں کے پلیٹ فارم پر متحد کرنا

۲- انتخابی مہم کے دوران ایسی ادارتی صف بندی کی داغ بیل ڈالنا جس کی بنیاد پر مخلصین دین اس طرح منظم ہوں کہ جو بھی حکومت بنے وہ پاکستان کی اسلامی شناخت کو مجروح کرنے والے اقدامات سے گریز کرنے پر مجبور ہو جائے۔

اللہ ہمارے تمام اکابرین کو اس اتحاد کی اہمیت کو سمجھنے اور اسے قائم و دائم رکھنے کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کی توفیق عطا کرے- آمین


Warning: is_file(): open_basedir restriction in effect. File(/posts.php) is not within the allowed path(s): (C:/Inetpub/vhosts/fikremaududi.com\;C:\Windows\Temp\) in C:\inetpub\vhosts\fikremaududi.com\httpdocs\wp-content\plugins\themekit\includes\shortcodes\func-posts.php on line 16