پاکستانی  ریاست کا نظم اقتدار ایک  سرمایہ دارانہ ریاستی ڈھانچہ ہے  ،  یہاں مغربی ریاستوں کی طرح سرمایہ د ارانہ عدل دستیاب نہیں ہے، مگر تمام ریاستی نظم اقتدار سرمایہ دارانہ ہے- مغربی سرمایہ دارانہ ریاست کی طرف بڑھنے کے راستے میں سرمایہ دارانہ عدل سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔سرمایہ دارانہ عدل یعنی عادلانہ طور پر سرمایہ دارانہ اداروں کا استحکام اورسرمایہ دارانہ قوانین کا نفاذ 

کوئی چیز 100٪ باطل نہیں ہوتی یہاں تک کہ شراب میں بھی کچھ خیر موجود ہے لیکن اس خیر کو تلاش کرکے اس کو بڑھانا کس طرح فائدہ مند ہوسکتا ہے اس لئے سرمایہ دارانہ اداروں کا استحکام اور سرمایہ دارانہ قوانین کے نفاذ کی مخلصانہ کوشش میں بظاہر بہت  (Attraction )نظر آتی ہے لیکن سرمایہ دارانہ قوانین کے بتدریج نفاذ سے اسلامی نظام کی طرف مراجعت بھی کمزور ہوجائے گی اور اسلامی تشخص وکردار کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

چنانچہ موجودہ نظام جس میں سرمایہ دارانہ قوانین و اداروں کا غلبہ ہے ، عدلیہ ،فوج ،بیورکریسی ،مقنہ وغیرہ کو مضبوط کرنا اور ان کی کمزوریوں کو رفع کرنے کی جدوجہد کی کوشش کرنا اسلامی انقلاب کی راہ کو کھوٹا کرنا ہے ۔یہ بات ٹھیک ہے کہ سرمایہ دارانہ اداروں میں ہم کو (Strategic ) شمولیت کرنی چاہئے  تاکہ موجودہ باطل نظام کو  deconstruct  کرنے کی کوشش کی جا سکے- مولانا مودودی کے مطابق باطل نظام کو پلٹ کر اسلامی نظام  نافذ کرنے کا نام انقلاب اسلامی  ہے، چنانچہ موجودہ باطل نظام کی خرابیوں کو دور کرنا، باطل نظام کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے-  اس لئے ایسے  ایشوز کو  بنیاد  بنانا  چاہئے  جو،

  1. اسلامی عصبیت کو ابھارنے والے ہوں
  2. کارکنان اور عوام الناس کے اسلامی تشخص اور کردار کو فروغ دینے والے ہوں
  3. سرمایہ دارانہ نظام کو کمزور کرنے والے ہوں

Warning: is_file(): open_basedir restriction in effect. File(/posts.php) is not within the allowed path(s): (C:/Inetpub/vhosts/fikremaududi.com\;C:\Windows\Temp\) in C:\inetpub\vhosts\fikremaududi.com\httpdocs\wp-content\plugins\themekit\includes\shortcodes\func-posts.php on line 16