جماعت اسلامی کراچی کی نئی مہم ۔۔ کراچی کا قوم پرستی کا نعرہ”اٹھو آگے بڑھو کراچی” یا ”  نظام اسلامی کی قیام کی دعوت”

جماعت اسلامی کراچی نے ماہ اپریل میں کراچی شہر میں ایک سروے فارم کے ذریعے اپنے کارکنان کو کراچی کے رہائشیوں سے کراچی کے مسائل کے حوالے سے ڈیٹا جمع کرنے کی ایک مہم کا آغاز کیا ہے، اس سروے فارم میں اسلام سے متعلق کو ئی ایک جزوی بات بھی نہیں ، چہ جائیکہ کہ  پورا  کا پورا فارم اسلامی حمیت ، اسلامی شعاراور اسلامی جذباتیت سے بھرا ہوتا، ایسے سوالات کئے جاتے جس سے ایک مسلمان کے دینی حمیت اور دینی غیرت اجاگر ہوتی ، دنیاوی ترغیبات سے ہٹا کر اخروی کامیابی کی طرف مائل کیا جاتا، اسلامی نظام زندگی کے قیام اور اس کے قیام کی جدوجہد میں شمولیت کے حوالے سے  مندرجہ ذیل سوالات  پوچھے جاتے۔

            ۔کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ہمارے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام زندگی کے قیام میں ہے؟

            ۔کیا آپ اس بات سے متفق ہیں کہ ، پاکستان صر ف اور صرف اسلام کے مطابق نظام زندگی گزارنے کے لئے وجود میں آیا تھا؟

            ۔ کیا آپ اسلامی نظام زندگی کے قیام کی جدوجہد میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں گے؟

            ۔جماعت اسلامی  ٢٠١٨    کے الیکشن میں اسلامی نظام عدل وانصاف کے قیام کی بنیاد پر الیکشن لڑے گی، کیاآپ ساتھ دیں  گے؟

            ۔ کیا تمام اسلامی سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر الیکشن میں حصہ لینا چاہئے؟

            ۔ کیا غیر سیاسی جماعتوں (تبلیغی جماعت، خانقاہوں، دعوت اسلامی وغیرہ) کو الیکشن سے دور رہنے سے اسلام اور ناموس رسالتۖ کی حفاظت کی جاسکتی ہے۔

            ۔جماعت اسلامی شریعت کے نفاذ اور اسلامی ریاست کے قیام کی بنیاد پر الیکشن لڑنا چاہتی ہے اوراسی بنیاد پر تمام اسلامی جماعتوں اور گروہوں کو مجتمع کرنا چاہتی ہے، کیا آپ اس بات پر متفق ہیں، اور الیکشن میں اسلامی اتحاد کوووٹ دیں گے؟

اس سروے فارم کے ساتھ ساتھ ایک ہینڈ بل بھی جاری کیا گیا ہے، اس ہنڈ بل میں بھی خالص دنیادی امور کے حصول کی طرف متوجہ کیا گیا ہے، سوائے فہم قرآن کی سر گرمیوں میں شرکت کی دعوت کے ۔اس کی بجائے اگر ایک ایسا ہینڈ بل جاری کیا جاتا جس میں اس بات پر زور دیا جاتا کہ اسلامی شریعت کے نفاذمیں ہی تمام کی تما م خیر ہے، وہ جگہ جہاں شریعت کا نفاذہو،علوم اسلامی کی بنیاد پر معاشرتی فیصلے کئے جائیں اس زمیں یا خطے سے بہتر ہے ، جہاں ستر سال تک بارش ہو۔۔۔

اس طرح کا سروے تمام کارکنان انتہائی دلجمعی کے ساتھ کرتے اور اپنا تن من دھن اس سروے کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے میں لگاتے، جب کہ موجودہ سروے میں جماعت اسلامی کے کارکنان کی دلچسپی نہ ہونے کر برابر ہے۔


Warning: is_file(): open_basedir restriction in effect. File(/posts.php) is not within the allowed path(s): (C:/Inetpub/vhosts/fikremaududi.com\;C:\Windows\Temp\) in C:\inetpub\vhosts\fikremaududi.com\httpdocs\wp-content\plugins\themekit\includes\shortcodes\func-posts.php on line 16