1) معاشی جدوجہد کے مختلف عنوانات منتخب کرتے وقت اور  دوران (  campaign ) بھر پور کوشش ہونی چاہئے کہ فوکس غلبہ دین پر ہو ۔ایسا نہ ہو کہ ہماری جدوجہد سرمایہ دارانہ معاشی مفادات اور حقوق کے حصول میں گم ہوجائے ۔

یعنی بار بار اس بنیادی نکتہ پر اصرار کرنے کی ضرورت ہے کہ عنوانات ،سلوگنز اور دوران (    Campaign )ہم غلبہ دین کے کے بنیادی اصول سے انحراف تو نہیں کررہے اور جدوجہد کے ہر مرحلے پر شریعت اور شعائر اسلام کا خیال رکھاجائے ۔چونکہ سرمایہ دارانہ نظام میں بھی انہیں عنوانات کے تحت کوششں جار ی ہے اس لئے ہمیں دونوں نظام ہائے زندگی میں گہرا فرق محسوس کرتے ہوئے اپنی جدوجہد کو لبرل اور سیکولر بنیادوں پر حل کرنے سے گریز کرنا چاہئے

2) موجودہ سرمایہ دارانہ معاشی علمیت اور ڈھانچے (   Structure)کو بتدریج کمزور کرنا  تاکہ معیشت کو اسلامی بنیادوں پر استوار کرنے کی طرف پیش قدمی ہوسکے ۔

یعنی سرمایہ دارانہ معاشی علمیت اور ڈھانچے کی تفہیم حاصل کرنا  تاکہ حاضر وموجود نظام کی کمزوریوں سے اس طرح فائدہ اٹھایا جائے کہ بتدریج سرمایہ دارانہ  معاشی نظام کو کمزور کیا جائے اور متبادل اسلامی معیشت کو کھڑا کرنے کی طرف جدوجہد کو مرکوز کیا جائے۔

3) معاشی جدوجہد کو اس طرح منظم اور مربوط کرنا کہ نتیجتاً  ریاستی نظام پر ہماری گرفت مضبوط ہوسکے تاکہ ریاستی نظام کو اسلامی بنیادوں پر تعمیر کیا جاسکے ، کیونکہ معاشی جدوجہد کو ریاستی جدوجہد سے مربوط کئے بغیر محض معاشی جدوجہد مفادات اور حصول حقوق کی جدوجہد رہ جاتی ہے ۔


Warning: is_file(): open_basedir restriction in effect. File(/posts.php) is not within the allowed path(s): (C:/Inetpub/vhosts/fikremaududi.com\;C:\Windows\Temp\) in C:\inetpub\vhosts\fikremaududi.com\httpdocs\wp-content\plugins\themekit\includes\shortcodes\func-posts.php on line 16