پچھلے دنوں جمیعت علماء اسلام کی جانب سے صد سالہ جشن کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا – اس جشن کی خاص بات اس میں امام کعبہ کی شکل میں سعودی نمائندگی تھی – ان تقریبات کے تمام اعلامیے و بیانیے مغرب میں جہاد کے لئے رائج اصطلاح یعنی “دہشت گردی” کی مذمت کرتے نظر آئے – یہ کانفرنس بنیادی طور پر ایک سیکولر رنگ لئے ہوئے تھی اور اس میں مہمانان کا انتخاب اس انداز سے کیا گیا تھا کہ اکوڑہ خٹک یا سمیع الحق کو نماندگی نہیں دی گئی کہ مبادہ کوئی بات سعودی معزز مہمان کی موجودگی میں جہاد کے حق میں نہ نکل جائے – اس کانفرنس اور اس کے بعد بھی ایک بہت بڑے سعودی طائفہ نے کئی دن پاکستان کے دینی حلقوں میں تقریبات میں شرکت کی اور تواتر سے “دہشت گردی” سے اسلام کا پیچھا چھڑانے پر زور دیا- 

اس صد سالہ تقریب میں محترم سراج الحق صاحب نے بھی مولانا فضل الرحمن کو دینی جماعتوں کے اتحاد کا مکمل اختیار سونپا- اور بعد میں لیاقت بلوچ صاحب و میاں اسلم صاحب کے بیانات سے بھی یہ ہی اندازہ ہوتا ہے کہ جماعت اسلامی بھی اب اس دینی اتحاد کیلئے مکمل آمادہ ہے – 

ہمیں دینی جماعتوں کے اتحاد کو مقدم سمجھتے ہیں اس لئے کہ اس کے ذریعے ہم اسلامی اقتدار کا غلبہ و شعائر اسلامی کا دفاع اور اسلامی مزاحمتی تحریکوں کی پشتی بانی دیکھتے ہیں ، پر ایسا کوئی اسلامی اتحاد جو سعودی ایما پر “دہشت گردی” کی اصطلاح کا سہارا لے کر جہاد کی بیخ کنی کیلئے قائیم ہو، اس کا اندھادھند حصہ بننے کی جماعت اسلامی کی خواہش کا مطلب ہے کہ وہ بھی سب کچھ سمجھ کر اس کام کا حصہ بننا چاھتے ہیں جس کی غرض دنیا بھر کی اسلامی مزاحمتی تحریکوں کو کچلنا ہو- 

گو کہ چیزیں ابھی مکمل واضع نہیں لیکن خد و خال یہ بنتے دکھائی دے رہے ہیں کہ جس طرح  اسلامی مزاحمتی تحریکوں کی روک تھام  کیلیے سعودی اسپانسرڈ عسکری محاذ قائم کیا گیا ہے جس کی کمان پاکستانی جرنیل کر رہیں ہیں اسی طرح اسلامی مزاحمتی تحریکوں کے خلاف دینی سند فراہم کرنے کیلئے پاکستانی دینی محاذ ترتیب دیا جا رہا ہے جو نظریاتی و سیاسی محاذ پر عصر حاضر کی اسلامی تحریکات کی عسکری کوششوں کے خلاف بیانیہ اور سند فراہم کرے گا – جماعت اسلامی کیونکر خوشی خوشی اور تیزی سے دوڑ کر اس اتحاد میں بے تابانہ شامل ہونا چاھتی ہے کیا وہ ان عذائم سے واقف نہیں یا سب کچھ جان کر ہی ایسا کر رہی ہے یہ آنے والا وقت واضع کر دے گا- 


Warning: is_file(): open_basedir restriction in effect. File(/posts.php) is not within the allowed path(s): (C:/Inetpub/vhosts/fikremaududi.com\;C:\Windows\Temp\) in C:\inetpub\vhosts\fikremaududi.com\httpdocs\wp-content\plugins\themekit\includes\shortcodes\func-posts.php on line 16