“جمیعت کے نوجوانوں کو پولیس نے امریکی سفارت خانے جانے سے روک دیا- بعد میں چار نوجوانوں نے جا کر سفارتی عملے کو احتجاجی یادداشت پیش کی” (جسارت -۱۳ دسمبر )

ایسے کام نہیں چلے گا جناب!

اگر امریکہ پر دباو بڑھانا ہے تو tempo بڑھانا پڑے گا ، کشمش و جدوجہد تیز تر کرنی ہو گی- نوجوانوں سے تو ایسے مواقع پر زیادہ جوش اور جذبے کی توقع ہوتی ہے کچھ تو لہو کو گرمانے کا سامان کیا ہوتا، کچھ تو فلسطین کے جانبازوں کی سنت پر عمل کیا ہوتا- خیر آئندہ سہی ابھی تو طویل جدوجہد باقی ہے –
ہم نے ہمیشہ دیکھا ہے کہ ہمارے ISO کے جوان جب بھی بزرگ شیطان کے کراچی کے پرانے کونسلیٹ کی طرف حملہ آوار ہوتے تھے تو میدان کار زار سجتا تھا ، اور جان دار معرکہ ہوتا تھا- وہ حسینی سیرت پر چلتے ہوئے جان ہتھیلی پر رکھ کر میدان میں نکلتے ہیں – ان شاء اللہ ہمارے جمیعت شاہین بھی بیت المقدس کی حرمت کے لیے ایک نئی تاریخ رقم کریں گے، ناصرف کراچی میں بلکہ پورے ملک میں جہاں جہاں امریکہ کی سفارتی نمائندگی ہے وہاں وہاں ایسا احتجاج ہو جس کی بازگشت واشنگٹن میں سنی جائے-

آج بروز اتوار 17 دسمبر کو کراچی میں القدس ملین مارچ ہے، اس موقع پر ہم یہاں جماعت کے اکابرین کی خدمت میں بھی گزارش کریں گے کہ وہ ٹھنڈے ٹھنڈے مظاہروں اور اتوار کے دن کی ان پر امن ریلیوں سے آگے بڑھ کر بھی کچھ پلان کریں جو امریکی سفارت خانے سے میلوں دور منعقد کی جاتی ہیں، اور اپنے ان بیانات میں صداقت کا رنگ بھریں جن بیانات کی جھلک ذیل میں پیش خدمت ہے-

آپ کے ان درج ذیل بیانات میں اس بات کا کھلا اشارہ ہے کہ آپ القدس کی حرمت کے لیئے حالات کو اس نہج پر پہنچانا چاہتے ہیں کہ امریکہ سے اس وقت تک سفارتی تعلقات منقطع رہیں جب تک وہ یہ شرمناک اعلان واپس نہیں لیتا-کیا پتہ ٹرمپ کے اس شر انگیز اعلان سےاللہ پاکستان کے لیئے امریکی غلامی سے آزادی کی کوئی نوید لے آئے، بشرطیکہ ہم جرات سے اس تحریک کو اپنا لہو دینے پر آمادہ ہوں – آخر ہم معمولی دنیاوی حقوق کے لیئے بھی تو اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال کر خطرناک موسموں اور حالات کی پرواہ کیئے بغیر دیوانہ وار ہر دوسرے دن احتجاج کرتے ہیں تو پھر اس عظیم مقصد پر اپنی جان نچھاور کرنے میں ہمیں کیا دریغ کرنا؟

“ہم کراچی میں بہت جلد بڑے عوامی احتجاجی ملین مارچ کااعلان کریں گے اور امریکی قونصلیٹ جائیں گے، کراچی کے غیرت مند مسلمان لاکھوں کی تعداد میں نکلیں گے ۔اگر کسی امریکی غلام نے رکاوٹ ڈالی تو امریکا کے حواریوں کو عوام سخت جواب دیں گے
(جسارت- ۹ دسمبر- حافظ نعیم الرحمان کا بنارس چوک پر اقدس سے متعلق احتجاجی جلسے سے خطاب)

“سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بیت المقدس کے تحفظ کے لیے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے یہ کوئی جذباتی بات نہیں ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے
ضرورت اس بات کی ہے کہ عالم اسلام ایکشن پلان تیار کرے ،مسلم ممالک میں امریکی سفارت خانے بند کیے جائیں اور امریکا کے معاشی بائیکاٹ کا اعلان کیا جائے ”
(جسارت 10 دسمبر- خواتین کی القدس ریلی سے خطاب)

“امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ قبلہ اول کی آزادی امت کا بہت بڑا مسئلہ ہے ، جب تک امریکا اپنا فیصلہ واپس نہیں لیتا ، اس کا معاشی تجارتی اور سوشل بائیکاٹ کیا جائے”
(جسارت ۱۲ دسمبر )


Warning: is_file(): open_basedir restriction in effect. File(/posts.php) is not within the allowed path(s): (C:/Inetpub/vhosts/fikremaududi.com\;C:\Windows\Temp\) in C:\inetpub\vhosts\fikremaududi.com\httpdocs\wp-content\plugins\themekit\includes\shortcodes\func-posts.php on line 16