سرسید وہ شخصیت ہیں جنھوں نے پوری زندگی انگریزوں کی فکری غلامی کی ، جہاد 1857ء میں انگریزوں کی طرف سے 16 قرآنی آیات کی تحریف کی ۔فرشتوں کی وجود سے انکار کیا ،مغربی کلچر کی پرستش کی اور مسلم امت کو قوم بنادیا- 

ان کے دوسو سالہ یوم پیدائش کی تقریبات پاکستانی اور بھارتی دہریہ، کمیونسٹ ، قوم پرست اور لبرل نہایت اہتمام سے منعقد کر رہے ہیں۔

فرائیڈے اسپیشل اور جسارت سنڈے میگزین سے توقع تھی کہ اس موقع پر  سر سّید کی فکری کجی  کو عیاں کریں گے جبکہ ہوا اس کے برعکس-

ہمارے یہ جریدے بھی سرسید کی دوسوسالہ جشن ولادت میں شامل ہوگیے – فرایئڈے اسپیشل نے13 تا 19 اکتوبر 2017 کی اشاعت میں اور سنڈے میگزین نے 22 اکتوبر کے شمارے صفحہ 7 میں سرسید کی تعریف میں زمین وآسمان کے قلابے ملا دیئے ۔

ہم فرائیڈے اسپیشل میں اس سے پہلے بھی اپنی لاعلمی میں دہریہ مفکرین ڈاکٹر جعفر احمد،ڈاکٹر منصور وغیرہ کی افکار اور کام کی تعریف کر چکے ہیں ، اور اب یہ سر سید کی تعریف و توصیف بھی ہو گئی- 

اپنی ان اشاعتوں میں یہ دونوں جریدے سرسید کو، 

عظیم شخصیت

تائید اِیزدی کا حامل

وسیع القلب، مخلص

مسلمانوں کو عبرت دلانے والا

قوم کا درد مند

مستقبل کی اسلامی مملک کا معمار

ناقابل فراموش کارنامہ سرانجام دینے والا، 

لکھتے ہیں – 

ہماری ان جریدوں کی اِدارت پر مامور افراد سے درخواست ہے کہ اس قسم کے مضامین پر چیک رکھیں ورنہ ہمارے نظریاتی قاریئن کنفیوز اور گمراہ ہو سکتے ہیں-


Warning: is_file(): open_basedir restriction in effect. File(/posts.php) is not within the allowed path(s): (C:/Inetpub/vhosts/fikremaududi.com\;C:\Windows\Temp\) in C:\inetpub\vhosts\fikremaududi.com\httpdocs\wp-content\plugins\themekit\includes\shortcodes\func-posts.php on line 16