کراچی کےدیرینہ ٹھیکیداروں کے خلاف آپریشن کے بعد کی صورتحال میں کراچی جماعت اپنے لیے کسی کردار کے تعین کی جد وُجہد میں مصروف ہے – اس لحاظ سے اس وقت کراچی جماعت اپنی تاریخ کے ایک اہم موڑ پر کھڑی ہے ایسے میں اس کے پالیسی ساز افراد نے کراچی کے جماعت اسلامی کیلیے یہ کردار متعین کیا ہے کہ وہ کراچی کے شہری مسائل پر آواز بلند کرئے اور کچھ کرتی ہوئی دکھائی دے، پچھلے کچھ دنوں سے کراچی جماعت اسلامی ایسا کامیابی سے کرتی دکھائی دے رہی ہے – 

ان شہری مسائل پر جلد دیگر   (stake holders)بھی آوازیں بلند کرنا شروع کر دیں گے اور ان کے پیچھے نادیدہ قوتوں کی بنا پر آپ کی آواز کے دبنے کے قوی امکانات ہیں ایسے میں اپنے لیے ایسے عوامی مسائل کا انتخاب لازمی ہو جاتا ہے جن پر آواز اٹھانا  دیگر (stake holders) کیلیےممکن نہ ہو  

اس سلسلے میں جماعت اسلامی کراچی سے کچھ مندرجہ ذیل گزارشات ہیں – 

  • ہم کراچی کے عوام کو اگر اس بات پر جمع کریں کہ (TV channels) فحاشی پھیلا رہے ہیں آؤ ان کا گھیراو کرتے ہیں، آؤ (PEMRA) کا گھیراو کرتے ہیں  
  • آؤ (Private schools) کے نصاب میں ہمارے بچوں کو مخرب اخلاق مواد پڑھایا جا رہا ہے آؤ اس پر آواز بلند کرتے ہیں اور وزارت تعلیم کا گھیراو کرتے ہیں والدین کو بھی اس میں شامل کرتے ہیں 
  • شراب خانے ہمارے محلوں میں ہمارے قرب و جوار میں ہمارے بچوں کے ایمان کو آزمائش میں ڈال رہے ہیں ان کا گھیراو کرتے ہیں اور وزارت ایکسائز کا گھیراو کرتے ہیں کہ ان کے لائسینس منسوخ کرے (ہمارے ایک شہید رہنما جناب رشید بھیا نے اپنی پوری زندگی میں نارتھ کراچی اور نیو کراچی میں شراب خانے نہیں چلنے دیے اور وہ معاشرے میں برائی کو طاقت و حکمت اور عوامی تائید سے روکنے کے حوالے سے جماعت اسلامی کراچی کا درخشاں ستارہ تھے) 
  • آؤ فلاں فلاں قانون ہمارے معاشرے میں فلاں فلاں بگاڑ پیدا کر رہا ہے اس کے لیے قانونی اور عوامی جد و جہد مرتب کرتے ہیں جو اسمبلی کے گھیراو پر منتج ہو 
  • آؤ عائشہ منزل کے اسلامک کلچرل سینٹر پر اپنا قبضہ بحال کرتے ہیں 
  • تعلیمی و دیگر سرکاری اداروں میڈیا ہاوسز پرائیوٹ اداروں میں ہونے والی اجتماعی لہو لعب کے خلاف عوامی جد و جہد مرتب کرتے ہیں 
  • مختلف مقامی و ملٹی نیشنل کمپنیاں مخرب اخلاق اشتہارات چلاتی ہیں یا مخرب صحت مصنوعات تیار کرتی ہیں۔  ان کمپنیوں کے خلاف عوامی جد و جہد مرتب کی جاسکتی ہے
  • کنفرم قادیانی کمپنیوں کے خلاف 
  • اسلامک مضاربت و مشارکت کا عوامی سطح پر فروغ اور بجائے امداد کے “چھوٹے کاروباری قرض کا اجرا جس کا کامیاب ترین مظاہرہ اخوت ٹرسٹ کر چکی ہے جو اب تک ایک لاکھ گھرانوں کو با عزت اپنے پاؤں پر کھڑا کرا چکی ہے” 

ان تمام منصوبوں کو ہم تمام مکاتب فکر کے علماء کی سربراہی میں شروع کریں ، چاہے شروع میں ان کا تعاون نہ بھی ہو لیکن آگے چل کر وہ ہی اس کے راہبر بنیں گے ان شاء اللہ- یہ ہے ہماری نظر میں ایک ایسا منصوبہ جس میں عوامی جد و جہد اسلامی انقلاب کی سمت جائے اور اس میں شعائر اسلامی کا عوامی سطح پر شعور بھی پیدا ہو رہا ہو اور وہ ان شعائر کے دفاع میں جماعت اسلامی کے ساتھ بھی ہوں گے ان شاء اللہ 


Warning: is_file(): open_basedir restriction in effect. File(/posts.php) is not within the allowed path(s): (C:/Inetpub/vhosts/fikremaududi.com\;C:\Windows\Temp\) in C:\inetpub\vhosts\fikremaududi.com\httpdocs\wp-content\plugins\themekit\includes\shortcodes\func-posts.php on line 16