“جماعت اسلامی کے کرنے کے اور بھی کئی کام ہیں” کے عنوان سے کرنے کے کاموں کی جو فہرست جماعت کراچی کے ذمہ داران کو دی تھی (تفصیل اس بلاگ پر موجود ہے) اس پر جماعت کے کچھ اکابرین کی طرف سے مثبت خیالات اور کام کرنے کی آمادگی ظاہر کی گئی ہے- –
ہم نے ساتھیوں کی مدد سے “ان مسائل پر متعین لائحہ عمل ” تیار کرنے کی کوشش کی ہے- اس سلسلے میں مندرجہ کام پیش نظر ہوں گے
۱- تعلیمی اداروں کے نصاب میں سازش کے تحت کی جانے والی تبدیلی اور ان اداروں کا ماحول
۲- الیکٹرانک میڈیا پر دکھاے جانے والے ڈراموں میں شعائر اسلامی و قرآن و سنت کے احکام کے خلاف مواد
۳- انٹرنیٹ پر موجود مواد کو حدود قیود میں کرنا جیسے کچھ دیگر ممالک میں کیا گیا ہے
۴- عائشہ منزل والے اسلامک سینٹر پر “عوامی دباو ” اور “طاقت” کے استعمال کے option پر گفتگو ، علاوہ اس قانونی پیچیدہ جنگ کو جاری رکھنے کے جو چل رہی ہے –
۵- سندھ اسمبلی میں خلاف اسلام کسی بھی قانون سازی پر عوامی جد وجہد مرتب کرنا
۶- شراب خانوں کے قرب و جوار کے عوام و آئمہ مساجد کو آواز اٹھانے پر آمادہ کرنا اور اسے عوامی تحریک کی شکل دینا
ان دئے گئے مسائل ہر مندرجہ ذیل حکمت علملی کے تحت کام ہو گا ،
(۱) قانونی جد و جہد :
- اس کے لئے رضا کار وکلاء کی خدمات(چاھے وہ جماعت اسلامی کے حلقوں سے باہر ہی کہ دین کا درد رکھنے والے افراد ہی ہوں ) اور ان سے رابطے کیلیے ہمارے اپنے کچھ اہل افراد کی تلاش
- عدالتوں سے مختلف اشتہارات و ڈراموں پر stay order کا حصول
(۲) عوامی جدوجہد
(ا) اس کے لئے ائمہ مساجد سے رابطے استوار کرنا انہیں ان مسائل سے آگاہ کرنا اور ان سے قیادت کی درخواست کرنا –
(ب) فون پر بڑے پیمانے پر گھروں میں کالز ( ہماری خواتین و حضرات کے ذریعے) تاکہ نہ صرف لوگوں کو ان معاشرتی برائیوں کے بارے میں آگہی دینا، بلکہ انہیں اس جد و جہد میں عملاً شرکت کی دعوت دینا
(پ) کچھ افراد کو ساتھ لے کر متعلقہ اداروں کے ذمہ داران سے ملاقاتیں اور ان خبروں کی اخبارات میں اشاعت
(ت) متعلقہ اداروں پر عوامی دباو بڑھانا ، مثلاً نیپرا ، پیمرا ، پی ٹی وی و دیگر چینل ، وزارت تعلیم ، وزارت ثقافت ، HEC, private schools association, مخرب اخلاق اشتہارات بنانے والی کمپنیاں وغیرہ
(ث) سوشل میڈیا کے ذریعے ان تمام معملات کی تشہیر و عوامی آگہی مہم چلانا
ہماری اس بلاگ کے توسط سے تمام قارئین سے درخواست ہے کہ ان کاموں کی فہرست میں سے اپنی رجحان ،میلان و صلاحیت کے مطابق کام میں اپنا دست تعاون آگے بڑھائیں اور ہمیں مطلع فرمائیں – ہم پبلک ایڈ کے پلیٹ فارم سے اس کام کو کراچی کی سطح پر اجاگر کریں گے
ان شاء اللہ