جماعت اسلامی کرپشن سے پاک قیادت ہے اور اس مقصد کے لئے جماعت اسلامی نے خوشحال پاکستان فنڈ مہم کا آغاز کردیا ہے۔ لیاقت بلوچ
-جماعت اسلامی نے خوشحال پاکستان مہم یکم مارچ تا ۱۵ مارچ کا آغاز کیا ہے اس مہم کا مقصد کیا ہے؟
-کیا جماعت اسلامی اپنے مقصد وجود یعنی “اسلامی نظام زندگی کے قیام” کے حصول کے لئے اس مہم کو چلانا چاہتی ہے یا صرف سرمایہ دارنہ عدل کو قائم کرنے یعنی کرپشن کے خاتمہ کی مہم میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتی ہے؟
سرمایہ دارنہ عدل کا قیام لوگوں کے سرمایہ دارانہ حقوْق کی فراہمی کا دوسرانام ہے، اگر سرمایہ دارانہ کرپشن کے خاتمہ کی بنیاد پر عوامی دعوت مرتب کی جائے گی تو لوگ زیادہ سے زیادہ حقوق کے طالب ہونگے اور اپنے نفس کا بندہ ظاہر ہے کہ عصبیت اسلامی کو فروغ نہیں دے سکتا۔
لہذا کرپشن کے خاتمہ کی مہم دعوت دین کی مہم نہیں ہو سکتی سرمایہ دارانہ عدل کی جدوجہد لازماً ہو جاتی ہے، ایک انقلابی جماعت کی حیثیت سے ہمیں سرمایہ دارانہ نظام کو اکھاڑ پھینکنے کی جدوجہد مرتب کرنی چاہئیے سرمایہ دارانہ عدل کے حصول کی جدوجہد نہیں۔
-اس مہم کے ذریعے کیا جماعت اسلامی کے کارکنان میں اسلامی حمیت اور اسلامی عصبیت پروان چڑہے گی؟
-کیا یہ مہم ۲۰۱۸ ء کے الیکشن میں اسلامی عصبیت کو اجاگر کرنے میں مدد دے گی؟
-کیا اس مہم کے ذریعے جماعت اسلامی تمام اسلامی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر مجتمع کر سکے گی؟
یہ وہ سوالات ہیں جو جماعت اسلامی کے عام کارکن جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت سے پوچھنا چاہتے ہیں،۔۔۔