روزنامہ جسارت تواتر سے ہماری 25  اکتوبر  2017 سے  جاری رابطہ عوام مہم کی خبریں دے رہا ہے- ان خبروں کے مطابق ، ہمارے مختلف رہنما کراچی اور سندھ بھر میں اس مہم کو جاری رکھے ہوئے ہیں – اس مہم کے سلسلے میں ان کے دیے گیے بیانات کے مطابق  “انہوں نے عوام کو بتایا کہ صفائی کا نظام ،کچرا اٹھانا ،سیوریج کا نظام،بجلی کی فراہمی وغیرہ کس طرح بہتر بنائی جاسکتی ہے اور ان تمام مسائل کو کیسے حل کیا جاسکتا ہے نیز یہ کہ جماعت اسلامی کی قیادت عوام کی خواہشات اور امنگوں کی تکمیل کے لئے امید کی واحد کرن ہے “

عوام کو اللہ اور اس کے رسولﷺ کا پیغام پہنچانے کے لئے رابطہ عوام مہم ایک بہترین ذریعہ ہے جس میں ہماری قیادت غلبہ دین ،فکر آخرت ،دنیا میں اصل کامیابی ،اللہ کی رضا ،جنت کی طلب ،اللہ کے راستہ میں قربانیاں دینا ،عشق رسولﷺ،ناموس رسالتﷺ پر جان قربان کردینا وغیرہ کی اہمیت اجاگر کرنے اور عوام میں اسلامی جذباتیت پیدا کرنے کے لئے استعمال کرسکتی تھی ،اسے بھی ہم نے گٹر،پانی،کچرا وغیرہ کے لئے استعمال کیا ۔

  جماعت اسلامی ہی غلبہ دین اور اسلامی  جذباتیت کی بات نہیں کرے گی تو کون کرے گا؟

 کیاہم یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ایم کیوایم ،تحریک انصاف،پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ اور دیگر سیکولر پارٹیاں جن آئیڈیلز (ideals)  کو اہمیت دیتی ہیں وہی اصل اہداف اور مقاصد ہیں ، فرق صرف یہ ہے کہ ان  مقاصد کے حصول اور عوامی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے یہ جماعتیں مخلص نہیں ہیں بلکہ جماعت اسلامی اخلاص کے ساتھ یہ کام کرلے گی ۔

جماعت اسلامی غلبہ دین کی اہمیت اور اسلام کو مکمل نظام سمجھنے والی کم وبیش واحد اسلامی سیاسی جماعت ہے اور اگر ہماری قیادت ہی رابطہ عوام مہم میں اسلام کو بھول جائے تو یہ بڑے نقصان کی بات ہے ۔ ہم یہ بات بھی نہیں سمجھ پائے کہ ہماری  constituency صرف  اور صرف اسلام  پسند افراد ہیں ، اور وہ ہم سے دین کی بات سننا اور ہمارے ذریعے دین کا دفاع  ہوتا دیکھنا چاھتے ہیں جب ہم بھی اورں کی طرح صرف اور صرف دنیا ہی کی بات کرتے ہیں تو پھر ان اسلام پسندوں کی نگاہ میں ہماری  شناحت  رفتہ رفتہ اسلامی نہیں رہتی- یہ ہی وجہ ہے کہ دین داروں میں ہم “بے دینے” اور بے دینوں میں “ملا” اور کہلائے جاتے ہیں – اسے Confused Electoral Positioning نا کہیں تو کیا کہیں؟


Warning: is_file(): open_basedir restriction in effect. File(/posts.php) is not within the allowed path(s): (C:/Inetpub/vhosts/fikremaududi.com\;C:\Windows\Temp\) in C:\inetpub\vhosts\fikremaududi.com\httpdocs\wp-content\plugins\themekit\includes\shortcodes\func-posts.php on line 16