27اکتوبر2017 سے تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ اور سنی تحریک کا اسلام آباد میں احتجاج  جاری ہے    (آخری  خبریں آنے تک اسلام آباد میں بھرپور دھرنا جاری تھا)  اور جس کے ضمن میں سینکڑوں افراد گرفتار اور پولیس کے ظلم وستم کا شکار ہوئے ۔یہ احتجاج خالصتاً اسلامی مطالبات کی بنیاد پر کیا  جا رہا ہے اور اس کا مقصد تحریک تحفظ ناموس رسالتﷺ کی جدوجہد کو آگے بڑھانا ہے  ۔یہ اسلامی عصبیت کو عوامی سطح پر ابھارنے کا بہترین محرک ہے اور اس احتجاج میں مرکزی پنجاب میں بڑی تعداد میں عاشقان رسول ﷺ  پر جوش انداز میں شرکت کر رہے ہیں ۔

الحمد اللہ تحریک لبیک یارسول اللہﷺ پنجاب میں جڑ پکڑ رہی ہے اور بریلوی عوام کو،  جو مدت سے اسلامی سیاسی جدوجہد سے لاتعلق اور مسلم لیگ کے بے دام  حمایتی بنے ہوئے تھے ،اسلامی بنیادوں پر متحرک کررہی ہے – پنجاب میں بریلویت اسلام کی اصل قوت ہے اور اگر یہ قوت اسلامی بنیادوں پر متحرک اور منظم ہوگی تو پنجاب میں بڑے  پیمانے   پر اسلامی سیاست کا احیاء  ہوگا اور مسلم لیگ کی عوامی جڑیں بری طرح مجروح ہوجائینگی ۔

بریلوی ۱۸۵۷ کے جہاد کی وارث ہیں اس جہاد کی قیادت بریلوی علماء مولانا احمد رضا ،مولانا مدراسی  اور مولانا فضل حق خیر آبادی ؒ جیسے مجاہدین نے فرمائی تھی ۔آج تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ انہی یادوں کو تازہ کررہی ہے ۔

نہایت افسوس کی بات ہے کہ اسلام آباد میں کئے جانے والے خالص اسلامی مطالبات پر مبنی احتجاج کا کسی غیر بریلوی اسلامی جماعت نے ساتھ نہ دیا جماعت اسلامی بھی اس سے قطعی لاتعلق رہی ۔وہ سرمایہ دارانہ عدل کے قیام اور  social democratic   مطالبات لے کر تو سڑکوں پر نکل آتی ہے لیکن عوامی اسلامی قوتوں سے دور سے دور ہوتی چلی جارہی ہے ۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ جماعت اسلامی تحریک لبیک یارسول اللہﷺاور دیوبندی ،اہل حدیث اور شیعہ اسلامی جماعتوں میں رابطہ کا ذریعہ بنے ، جماعت اسلامی بریلوی دیوبندیوں ،اہل حدیث شیعوں سب کی جماعت ہے،  وہ اتحاد بین المسلمین کی علامت اور علم بردار ہے ۔اس کو آگے بڑھ کر تحریک لبیک کی عوامی اسلامی جدوجہد کا بھر پور ساتھ دینا چاہئے اور اپنی پوری انتظامی مشینری کو اس جدوجہد کو فروغ دینے کے لئے استعمال کرنا چاہئے ۔اس طرح غیر بریلوی اسلامی جماعتیں اس جدوجہد کا حصہ بنتی چلی جائیں گی اور ہم پنجاب میں اسلامی عصبیت کی عوامی لہر اٹھا کر مسلم لیگ کی فاسد اور دہریہ استعمار نواز مقبولیت کا  خاتمہ کردیں گے (انشاء اللہ)


Warning: is_file(): open_basedir restriction in effect. File(/posts.php) is not within the allowed path(s): (C:/Inetpub/vhosts/fikremaududi.com\;C:\Windows\Temp\) in C:\inetpub\vhosts\fikremaududi.com\httpdocs\wp-content\plugins\themekit\includes\shortcodes\func-posts.php on line 16